اشتہار

مستونگ: دین گڑھ میں زائرین کی بس پر بم حملہ ، 22 افراد جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

ایک بار پھر ایران سے آنے والی زائرین کی بس کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا، مستونگ کےقریب زائرین کی بس کو دھماکے سے تباہ کردیاگیا، خواتین اور بچوں سمیت بائیس افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

اینی میشن بمعہ بلاسٹ سندھ ،خیبرپختونخوا،پنجاب کے بعد بلوچستان میں بھی دہشت گردی کی بڑی کارروائی، مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں قومی شاہراہ پر دھماکا، ایران سے کوئٹہ آنے والی زائرین کی بس کو تباہ کردیا گیا، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ پچاس سے زائد مسافروں سے بھری بس ملبے کے ڈھیرمیں تبدیل ہوگئی ۔

 دھماکے کے وقت قریب سےگزرنے والی تین گاڑیاں بھی بری طرح متاثرہوئیں، ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکے میں سو کلو سے زائد بارودی مواد استعمال کیاگیا۔ دھماکے کے بعد مسافروں کاسامان جابجا بکھراپڑ اتھا، ریسکیوٹیمیں اور سیکیورٹی اہلکار موقع پرپہنچے علاقے کوگھیرے میں لیا اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

- Advertisement -

دھماکے کے زخمیوں اورلاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا، لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بس کے ساتھ لیوی کی گاڑی بھی حفاظت کے لیئے تھی، ابھی یہ اندازہ نہیں لگایا جاسکا کہ بس میں بم نصب تھا یا پھر کوئی اور طریقہ کار استعمال کیا گیا۔
    
   

Comments

اہم ترین

مزید خبریں