اشتہار

مصباح الحق نے ٹیم میں سرفرازاحمد کی شمولیت کااشارہ دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

آکلینڈ: بہت دیرکردی مہربان آتے آتے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کو شامل کرنے کا اشارہ دے دیا۔

آکلینڈ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے سب کو یہ کہنے پر مجبور کردیا کہ دیر آید درست آید۔ مصباح الحق نے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں ناصرجمشید کی جگہ سرفراز احمد کو شامل کرنے کا اشارہ دے دیا۔

ایک صحافی نے مصباح الحق سےسوال کیا کہ سابق کھلاڑیوں نےکہاہےکہ کچھ نیاکریں،اس بارے میں آپ کا کیاخیال ہے؟ مصباح الحق نے جواب دیا کہ  کیامحمدعرفان سے اننگ اوپن کرا دیں؟

- Advertisement -

مصباح الحق کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ سے میچ بہت اہم ہے۔ جیت ضروری ہے ورنہ آگے نہیں جاسکتے۔ محمد عرفان فٹ ہیں۔

جبکہ حارث سہیل ایڑھی کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔ مانیٹرنگ ہورہی ہے۔ کپتان نے کہا کہ یونس خان کاکردارابھی باقی ہے،کبھی بھی انکی ضرورت پڑسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس جنوبی افریقہ کو روکنےکے لئے بولرز موجود ہیں۔ پہلے بھی جنوبی افریقہ سےجیت چکے ہیں۔ میچ کانٹے کا ہوگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں