بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

مفتی عثمان قتل: سمیع الحق، فضل الرحمن، الطاف حسین اور وزیرَاعلی سندھ کی مذمت

اشتہار

حیرت انگیز

جمعیت علما  اسلام کے رہنما مولانا سمیع الحق نے مفتی عثمان یار پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا 

جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت عام لوگوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مفتی عثمان یار خان کی شہادت علمی دنیا کا بڑا سانحہ ہے ۔۔مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ کراچی میںکوئی محفوظ نہیں علما کرام  کو بھی قتل کیا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ مفتی عثمان مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری اورسندھ کےامیرتھے۔

- Advertisement -

 

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے آج  مفتی عثمان یار خان کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے انکے ساتھیوں سمیت انکے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے سوگوار خاندانوں کے ساتھ اپنے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے مفتی عثمان یار خان اور انکی ساتھیوں کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ کو معاملے کی چھان بین کرنے اور قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کے ہدایت کی ہے  اور اسکے ساتھ ساتھ انہوں نے شہر کی اہم شاہراہوں پر مزید گشت بڑھانے اور حساس اداروں کو اپنے نیٹ ورک کو مزید موئثر بنانے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ آئندہ اس قسم کے ناخوشگوار واقعات سے بروقت نمٹا جاسکے۔

 دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایکسپریس ٹی وی چینل کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے سوگوار خاندانوں اور ایکسپریس ٹی وی کی انتظامیہ کے ساتھ اپنے رنج و دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے ایکسپریس ٹی وی چینل کی ٹیم کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ سے فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے قاتلوں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کے ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ واقع شہر میں امن و امان کو بگاڑنے کی ایک سوچی سمجھی سازش ہے  انہوں نے ٹی وی چینل کی انتظامیہ اور سوگوار خاندان کو انصاف مہیا کرنے کی بھی یقین دھانی کرائی۔


متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کراچی میں مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام( سمیع الحق گروپ )کے رہنمامفتی عثمان یارخان اوران کے دوساتھیوں کے بہیمانہ قتل کی شدیدمذمت کی ہے

 اپنے بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی میں قیام امن کیلئے ٹارگٹڈآپریشن کے دعوے کئے جارہے ہیں لیکن حکومت کے تمام تردعووں کے باوجود شہرمیں روزانہ قتل اوردہشت گردی کے واقعات ہورہے ہیں۔ لیکن حکومت کی جانب سے کوئی سنجیدہ ایکشن نہیں کیاجارہاہے ۔الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ مفتی عثمان یارخان اورانکے ساتھیوں کے بہیمانہ قتل کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے اور قاتلوں کوفی الفورگرفتارکیا جائے۔

دوسری جانب جمعیت العلمائے اسلام (فضل) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بھی مفتی عثمان کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کل احتجاج کا اعلان بھی کیا ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں