اشتہار

ملتان:ڈاکٹر خان بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی قریبی علاقوں میں داخل

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: دریائے چناب پر ڈاکٹر خان بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی ملتان کے مرکزی بند کے پاس پہنچ گیا ہے، دوسری جانب شیر شاہ بند سے نکلنے والا سیلابی ریلا تیزی سے شجاع آباد کی طرف بڑھنے لگا ہے۔

سیلابی ریلے نے ملتان کے نواحی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے، دریائے چناب پر ڈاکٹر خان بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی شہر کے مرکزی بند کے پاس پہنچ گیا ہے، بند ٹوٹنے کی وجہ سے پانی ملتان کے قریبی علاقوں میں داخل ہونے لگا ہے۔

دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کا بہاؤ دو لاکھ اٹھانوے ہزار کیوسک اور اخراج دو لاکھ تیراسی ہزار پانچ سو ستر کیوسک بتایا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب شیرشاہ بند ٹوٹنے کے بعد سیلابی ریلا شجاع آباد کی جانب تیز ی سے بڑھ رہا ہے، سیلابی ریلہ بستی گھاگرہ کچور،حسن بخش، نصیر والہ چوک اور خان پور قاضیہ سمیت متعدد بستیاں بہالے گیا ہے، متاثرین اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہورہے ہیں

ملتان مظفرگڑھ شاہراہ زیرِ آب آنے سےعوام کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ، احمد پور سیال کے قریب سمندوآنہ کے مقام پر پڑنے والے شگاف کو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ہی پر کر دیا ہے ، پانی کے دباؤ کے پیشِ نظر شیر شاہ بند کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں