جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

ملک بھر میں محرم الحرام کا چاند نظرآگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: محرم الحرام کا چاند نظر آگیا،تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئےمفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کے بعد ماہ محرالحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا اور یومِ عاشور چار نومبر بروز منگل ہوگا،علاوہ ازیں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جا رہے ہیں۔

اسلام آباد میں پولیس اور رینجرز سیکیورٹی کے فرائض انجام دینگے۔جبکہ فوج اسٹینڈ بائی ہوگی۔ فوج کسی بھی نا خوشگوارواقعے کی صورت میں فوری حرکت میں آئےگی۔

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ محرم کے دوران کراچی میں سیکیورٹی کےسخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔ سیکیورٹی کیلئے بیس سے بائیس ہزاراہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ اہم مقامات کی سوئپنگ اورسرچنگ بھی کرے گی۔ ایس ایس پی سکھر کے مطابق محرم الحرام کے دوران سات ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔

جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے چار سو رینجرز کے جوان موجود ہوں گے،جبکہ آرمی کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔ ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ نے محرم میں اسلحہ کی نمائش ، افغان مہاجرین کی نقل و حرکت، ہوائی فائرنگ ، لاؤڈ اسپیکرکے غلط استعمال پرپابندی لگادی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں