قیمتی ملکی اثاثہ پاکستان اسٹیل خام مال ختم ہونےکےباعث بالاآخر بند ہوگیا، ملک کے سب سے بڑے اوراہم ترین فولاد ساز ادارے کا مستقبل داؤ پرلگ گیا۔ پاکستان اسٹیل کا مالی و پیداواری بحران اس حد پر پہنچ گیا ہے جہاں ادارے کو تالا لگنے کی کسر باقی ہے۔
سی بی اے یونین کے چئیرمین شمشاد قریشی کا کہنا ہے کہ ادارے کے پاس خال مال کا سب سے اہم جزآئرن اْوور کا ذخیرہ ختم ہوچکا ہے، اسٹیل ملز کی دوسری بلاسٹ فرنس بھی بند کر دی گئی ہے، پہلی بلاسٹ فرنس تین ماہ قبل خام مال کی قلت کے باعث پہلی ہی بند پڑی تھی۔
اسٹیل مل کو یومیہ نوکروڑروپےکا نقصان ہورہا ہے، منتخب مزدوریونین نے اسٹیل مل کی بندش کا الزام موجودہ حکومت پرعائد کیا ہے، مزدوروں کا کہنا ہے کہ اسٹیل مل کو دیوالیہ قراردے کر نجکاری کی راہ ہموارکی جارہی ہے، وزارت صنعت و پیداوار نے اسٹیل ملز انتظامیہ کو اسلام آباد طلب کیا ہوا ہے لیکن تا حال بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس نہیں ہوسکا ہے۔