تازہ ترین

موجودہ پارلیمنٹ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، طاہر القادری

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، جس کے تقریباً پچاس فیصد ارکان نے ٹیکس نہیں دیا ہے۔

طاہر القادری کا اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ لاہور میں انتیس دسمبر کو کرپشن اور مہنگائی کے خلاف ریلی گیارہ مئی کو ہونیوالے دھونس دھاندلی پر مبنی انتخابات کے خلاف ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ تریسٹھ کے مطابق ٹیکس نہ دینے والے نااہل ہیں، طاہر القادری کا کہنا تھا کہ موجودہ پارلیمنٹ غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، جس کے پاس عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ کوئی بھی ادارے کا سربراہ کوئی قدم اٹھانا چاہتا ہے تو اسے راتوں رات برطرف کردیا جاتا ہے، طاہر القادری کا کہنا تھاکہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے ذاتی ملازمین کو مختلف اداروں کا سربراہ بنادیا ہے تاکہ ان کے خلاف کوئی کاروائی نہ ہوسکے۔
   

Comments

- Advertisement -