پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

مولانا فضل الرحمن قوم کو اپنی آمدنی کے ذرائع بتائیں،اعظم سواتی

اشتہار

حیرت انگیز

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءاعظم سواتی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن قوم کو اپنی آمدنی کے ذرائع ،مہنگی گاڑیوں اور شاہانہ زندگی کا راز بتائیں ،فضل الرحمن کو غلط کام کرتے نہیں دیکھا لیکن انکے بھائی کرپٹ ہیں۔

لاہور میں کرسمس اور بابائے قوم کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہاکہ انکے لیے مولانا فضل الرحمن کے بجائے عمران خان کے ساتھ چلنا آسان ہے ۔انہوں نے کہاکہ سینٹ کے ٹکٹ کے لیے مولانا فضل الرحمن کو پیسے نہیں دیئے تھے البتہ پارٹی کے لیے فنڈز دیتا تھا ۔

اعظم سواتی نے کہا کہ نواز شریف نے قومی خزانہ لوٹ کر دولت بنائی ہے، اس کے باوجود وہ نواز شریف کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کا امن امریکہ اور نواز شریف کے ہاتھ میں ہے جب امریکہ نواز شریف اور فوج نے چاہا کے پی کے میں امن ہو جائے گا ۔

- Advertisement -

اعظم سواتی نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی شاہانہ زندگی دیکھ کر کہتا ہوں ان کی آمدنی اور شاہانہ زندگی میں توازن کی وجہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے بھائی کرپٹ ہیں ۔ اس موقع پر انہوں نے تحریک انصاف وویمن ونگ کی جانب سے کرسمس اور بابائے قوم کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں