ابیٹ آباد : پشاورہائی کورٹ ابیٹ آباد بنچ نے جیوکےمالک میرشکیل الرحمان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کرنے کاایک بارپھر حکم دیا ہے۔ملزم کی پاکستان میں موجودگی کے باوجود عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے۔
قانون کی بالادستی کا پرچار کرنے والے جیو کے مالک میرشکیل الرحمان نے قانون شکنی میں سب سے آگے نکل گئے۔ قانون کو گھر کی لونڈی سمجھتے ہوئے عدالتی احکامات کے باوجود سماعت سے مسلسل غائب ہیں۔
پشاورہائی کورٹ ابیٹ آباد کے دورکنی بنچ نے جسٹس قلندر علی سربراہی میں توہین رسالت کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے میرشکیل الرحمان کی عدم گرفتاری پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے پولیس کو ایک بارپھر احکامات دیئے کہ آئندہ سماعت پر جیوکے مالک شکیل الرحمان اور دیگرملزمان کو گرفتار کرکے عدالت پیش کیا جائے۔
عدالت اس سے قبل ملزمان کی روپوشی پرانہیں اشتہاری قراردے چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملزم میرشکیل الرحمان ان دنوں اسلام آباد میں موجود ہیں۔ عدالتی احکامات کے باوجود ان کی عدم گرفتاری پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔