جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

میں دو چہروں والا سیاست دان نہیں،نوازشریف

اشتہار

حیرت انگیز

اُچ شریف: وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دھرنے والے میرے استعفے کی بات کرتے ہیں میں ایک کروڑ سے زائد عوام کا نمائندہ ہوں۔ انۃوں نے کہا کہ میں دو چہروں والا سیاست دان نہیں ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اُچ شریف میں متاثرین سیلاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ غریبوں کی بات کرنے والے اپنے محلوں اور کینٹینروں میں بیٹھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آفرین ہے ان سیاستدانوں پرجنہوں نے حق اور سچ کا ساتھ دیا۔

نواز شریف نے  عمران خان اور ڈاکٹر طاہرالقادری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوےئے کہا کہ دھرنے والے صرف نواز شریف کا استعفی چاہتے ہیں جو ایک کروڑ سے زائد لوگوں کا نمائندہ ہے،انہیں اگر میرا استعفیٰ چاہیئے تو اتنے ہی لوگ لے کر آئیں جتنے لوگوں کا میں نمائندہ ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان دھرنوں کی بجائے سیلاب متاثرین کی مدد کریں، میاں نواز شریف نے کہا کہ عمران خان پہلے نیاخیبرپختونخوا بنائیں اس کے بعد نئے پاکستان کی بات کریں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بہاولپور میں سولر پارک پروجیکٹ سے پورے جنوبی پنجاب کو بجلی مل سکے گی،سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا،حکومت تباہ ہونے والی زمینوں کے کسانوں کو مکمل معاوضہ ادا کرے گی۔

امنہوں نے مزید کہا کہ ہم ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے دن رات کام کریں گے تاکہ ملک کی تقدیر بدل سکیں،انکا کہنا تھا کہ لاہور سے بہاولپور اور کراچی تک موٹروے تعمیر کی جائے گی۔

اہم ترین

مزید خبریں