جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

نوازشریف اللہ کوراضی کریں، سراج الحق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جماعتِ اسلامی کے امیرسراج الحق کا کہنا ہے کہ اب مفادات کی جنگ شروع ہوگئی ہے، سرکاری اورنجی اداروں میں کام ٹھپ ہوچکا ہے وہ لاہور میں صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے۔

امیرجماعتِ اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ عوام کاایجنڈا کہیں پیچھےرہ گیا ہےاب صرف مفادات کی جنگ ہےجوتندورکی آگ سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ اس وقت پوراملک بدامنی اورانتشارکا شکارہے۔

دھرنوں کے باعث مرکزی وصوبائی حکومتیں جام ہوکررہ گئی ہیں جبکہ سرکاری اورنجی اداروں کا کام بھی ٹھپ ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پارلیمنٹ میں اکثریت اور تمام سیاسی جماعتوں کی حمایت کے باوجود سخت پریشان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ امریکہ و یورپ ان کے ساتھ ہیں لیکن جب تک نوازشریف اللہ کو راضی نہیں کریں گے اُن کی پریشانیاں دور نہیں ہوں گی۔

افغانستان سے متعلق بات چیت میں سراج الحق کا کہنا تھاکہ مستحکم پاکستان کیلئے افغانستان کا پُرامن ہونا ضروری ہے۔ افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی پرتحفظات ہیں۔ کیوں کہ جب تک امریکی فوج خطے میں موجود رہے گی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے افغان صدراشرف غنی کو ملاعمراورحکمت یارسے مذاکرات کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں