لندن: عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ نے مسلسل تیسرے سال ورلڈ ٹور فائنلز ٹینس ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
لندن کے او ٹو ارینا میں حتمی معرکہ سربیا کے نوواک جوکووچ اور ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کے درمیان کھیلا جانا تھا۔
سوئس کھلاڑی کمر کی انجری کے باعث فائنل سے دستبردار ہوگئے اور جوکووچ کو فاتح قرار دے دیا گیا۔ جوکووچ ایوان لینڈل کے بعد مسلسل تین ورلڈ ٹور فائنلز اپنے نام کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔
سرب کھلاڑی نے سال کا اختتام بھی عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر کیا۔ فیڈرر کا کہنا ہے کہ فائنل نہ کھیلنے کا انہیں ہمیشہ افسوس رہے گا۔
شائقین کو محظوظ کرنے کے لئے جوکووچ اور اینڈی مرے کے درمیان نمائشی میچ بھی کرایا گیا جس کے بعد لیجنڈ کھلاڑیوں درمیان ڈبلز میچ سے شائقین خوب محظوظ ہوئے۔