اشتہار

نیب نے 4 سابق وزراء کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیب نےسابق وزیراعلی بلوچستان اسلم رئیسانی، سندھ کے سابق وزراء پیر مظہر الحق، اورسید مردان علی شاہ کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد میں نیب ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں غیر قانونی تقرریوں،گھوسٹ ملازمین، بھرتی اور اختیارات کے غلط استعمال پر سابق وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی، سندھ کے سابق صوبائی وزیر پیر مظہر الحق، صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی سید مردان علی شاہ کیخلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر کیخلاف بھی تحقیقات کا حکم دےدیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں