اشتہار

نیشنل ایکشن پلان: کوئٹہ میں ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : آرمی چیف جنرل راحیل شریف اوروزیراعظم نواز شریف ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے کوئٹہ پہنچ گئے، وزیراعظم کی زیرِصدارت اجلاس شروع ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایکشن پلان پرعملدرآمد کا جائزہ لینے والی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کوئٹہ پہنچے جہاں کورکمانڈر کوئٹہ اور دیگراعلیٰ افسران نے ان کا استقبال کیا۔

 

صوبائی قیادت سے وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک، گورنربلوچستان محمد خان اچکزئی، مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر نواب ثناء اللہ خان زہری، سابق وزیراعظم میرظفراللہ خان جمالی، آئی جی ایف سی جنرل شیرافگن اورصوبائی وزراء شریک ہوں گے۔

اجلاس میں سیکریٹری داخلہ بلوچستان صوبے میں امن وامان سے متعلق خصوصی رپورٹ پیش کریں گے۔

اجلاس کے بعد وزیراعظم میان نواز شریف کو سدرن ملٹری کمانڈ کے دفترمیں لیفٹنٹ جنرل ناصر جنجوعہ امن و امان سے متعلق اہم بریفنگ بھی دیں گے۔

اجلاس سے قبل وزیراعظم اور آرمی چیف کو گورنر ہاؤس میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں