جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بنگلہ دیش نے پاکستان کو دوسو سینتالیس رنز کا ہدف دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی : ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے وارم اپ میچز جاری ہیں۔ عالمی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سڈنی میں کھیلے جارہے وارم اپ میچ میں  بنگلہ دیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیش کی پوری ٹیم مقررہ اوور ز سے صرف ایک گیند قبل دو سو چھیالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلہ دیشی اوپنر کھیل کا اچھا آغاز نہ کر سکے اور پاکستان کے سہیل خان نے اپنے دوسرے اوور میں انعام الحق کو پویلین بھیج دیا جبکہ محمد عرفان نے مومن الحق کا کیچ پکڑ کر چلتا کیا ۔انعام الحق صفر جبکہ مومن الحق صرف سولہ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

- Advertisement -

محمود اللہ نے 83 اور تمیم اقبال نے 81 رنز بنا ئے، اور شکیب الحسن 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کا کوئی کھلاڑی اہم کارکر دگی نہ دکھا سکا۔

محمد عرفان نے  اکیاون رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔یاسر نے دو وکٹیں ، جبکہ سہیل خان اور وہاب ریاض کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

علاوہ ازیں  ورلڈ کپ کے دوسرے وارم اپ میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش کی نذر ہوگیا۔

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کا مقابلہ جاری ہے۔ سڈنی میں انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو قابو کرلیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ویسٹ انڈین بیٹسمین انگلش بولرز کے سامنے بے بس دکھائی دیئے اور پوری ٹیم تیسویں اوور میں ایک سو بائیس رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کے سات بیٹسمین ڈبل فیگرز تک بھی نہ پہنچ سکے۔ کرس ووکس نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں