نئی دہلی : ‘بہار میں کابا’ گیت گانے والی گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور نے کرونا میں مبتلا اپنی والدہ کےلیے مدد کی اپیل کردی، گلوکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کرونا کی بگڑتی صورتحال شہریوں کو پریشان کررکھا ہے، جہاں یومیہ بنیادوں پر ہزاروں افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں جب کہ روزانہ لاکھوں مزید متاثر ہورہے ہیں۔
گیت ‘بہار میں کابا’ سے شہ سرخیوں میں آنے والی گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کی والدہ بھی کرونا کی دوسری لہر کی لپیٹ میں آگئی ہیں، گلوکارہ کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنی والدہ کےلیے اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل کررہی ہیں۔
سوشل میڈیا جاری ویڈیو میں گلوکارہ نے کہا کہ ان کی 48 سالہ والدہ چمپا سنگھ ایکتا چوراہا اسپتال میں داخل ہیں، اگر انہیں جمہوار میڈیکل کالج ساسارام میں داخل کرایا جائے تو بہتر ہوگا کیوں کہ وہاں ماہر ڈاکٹرز موجود ہیں۔
نیہا سنگھ کی ویڈیو وائرل ہونے پر معروف شاعر کمار وشواس نے نیہا کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے تیجسوی یادو اور وزیر اعلی نتیش کمار کو ٹیگ کیا اور ان سے مدد کی اپیل کی، جس پر ردعمل دیتے ہوئے مقامی پارٹی کے رہنما تیجسوی یادو نے مدد کی یقین دہانی کرائی۔
आदरणीय @NitishKumar जी।एक प्रतिभाशाली बेटी आपकी ओर देख रही है।मदद करिए🙏 प्रिय @yadavtejashwi आप सत्ता में नहीं हैं किंतु प्रभावी तो हैं, आप का हाथ बढ़े 🙏 नेहा की आँखों में आँसू उसकी जिजीविषा की हार हैं 🙏 आप दोनों पर न हो तो बता दीजिए, बिहार बेटियों का दुख हरना जानता है 🙏 https://t.co/APQGBRidSm
— Dr Kumar Vishvas (@DrKumarVishwas) April 23, 2021