وزیراعظم نوازشریف نے حیدرگیلانی، شہباز تاثیر اورعبد الظاہر کاسی کے اغوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بازیابی کے لئے ہدایات جاری کردیں۔
وزیراعظم نوازشریف کی وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات ہوئی، وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت امن وامان کی بحالی کی لئے ہرممکن اقدامات کرے گی، ٹھوس اور متفقہ کوششوں سے ہی مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم سے اے این پی رہنما ارباب عبدالظاہر کاسی کی بازیابی کیلئےتعاون کا مطالبہ کیا، جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ عبدالظاہر کاسی، یوسف رضا گیلانی اور سلمان تاثیر کے بیٹوں کے اغوا پر تشویش ہے اور انھوں نے انٹیلی جنس اداروں کے سربراہوں کو مغویوں کی بازیابی کے لئے ہدایات جاری کردیں۔