منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی

اشتہار

حیرت انگیز

نئےسال کا آغازعوام کیلئےدوخوشخبریوں کےساتھ ہوگا، وزیراعظم کا تیل مصنوعات مہنگی کرنے سےانکار، سخت سردی میں ایل پی جی بیس روپےفی کلوسستی ہوگئی۔

نئے سال پر اس بار ہورہا ہے ماضی سے کچھ ہٹ کر، مہنگائی سے تنگ عوام کو نئےسال پر ملی ہیں دوبڑی خوشخبریاں، پہلی خوشخبری یہ ہے کہ یکم جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تجویز کیا جانے والا اضافہ اب نہیں ہوگا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق جنوری میں پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

کیونکہ وزیراعظم نواز شریف نے قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی ہے، ادھرپہلی بارسخت سردی کے موسم میں ہوئی ہے ایل پی جی سستی، وہ بھی ایک دو نہیں پورے بیس روپے فی کلو سستی، وجہ ہے انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتوں کا نیچے آنا اور پاکستان میں ایل پی جی مافیا کی اجارہ داری کا ختم ہونا۔

- Advertisement -

اس کمی سے پہاڑی اور شمالی علاقوں کو چھوڑ کر ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت آگئی ہے سو روپے فی کلو پر، جبکہ پہاڑی علاقوں میں ایل پی جی دستیاب ہوگی ایک سو پچیس سے 130 روپے فی کلو میں، ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طورسے ہوگا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں