کراچی : وی آئی پی کلچرکے خاتمے کا نعرہ لگانے والے پندرہ گاڑیوں کا لشکر لے کر کراچی کی سڑکوں پر پھرتے رہے۔ وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ کوئی اور نہیں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان ہی تھے ۔
تفصیلات کے مطابق وی آئی پی کلچرکے خاتمے کا نعرہ لگانے والے عمران خان خود وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ گھومتے رہے،دیکھنے والے انگشت بدنداں رہ گئے۔
عمران خان نے تو کہا تھا کہ ہم پروٹوکول نہیں لیں گے، عمران خان پی ٹی آئی کے مقتول کارکن توفیق کےگھر رامسوامی آئے تو علاقے کی گلیاں بند ہوگئیں۔ لوگوں کو یہ کہہ کر واپس کردیا گیا کہ عمران خان لاؤلشکرکے ساتھ آرہےہیں۔
دھرنے کے دوران اپنی ایک تقریر میں عمران خان کا کہنا تھا کہ (کون ہوتے ہیں ایک گھنٹے تک لوگوں کو پریشان کرنےو الے) سیکورٹی کےمسائل اپنی جگہ لیکن وی آئی پی کلچرختم کرنے کے دعویدارسےعوام کویہ امید نہیں تھی۔