جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

وفاقی وزیر محمد زبیر کو گورنر سندھ بنانے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: حکومت نے وفاقی وزیر محمد زبیر کو گورنر سندھ بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا، آئندہ چند دنوں میں ان کے نام کا باقاعدہ اعلان کردیا جائے گا جس کے بعد وہ حلف اٹھائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے نئے گورنر کے نام کا چناؤ کرلیا اور وفاقی وزیر محمد زبیر کو نیا گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کی جانب سے جلد ہی باقاعدہ طور پر ان کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔

امکان ہے کہ اگلے چند روز میں وہ حلف اٹھا کر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیں گے۔

 اینکر پرسن وسیم بادامی نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد ن لیگ کے اہم رکن و وفاقی وزیر نجکار ی محمد زبیر کا نام نئے گورنر سندھ کے لیے فائنل کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ محمد زبیر کا تعلق کراچی سے ہے ، وہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کے بھائی بھی ہیں، وہ ایک معاشی بیک گرائونڈ رکھتے ہیں، حالیہ طور پر وہ مسلم لیگ ن کی میڈیا کیمپین میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں