جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

نوجوان کی ہلاکت، کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سرجانی ٹاؤن میں کے الیکٹرک کے عملے کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی ایف آئی آر انتظامیہ کے خلاف درج کر لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں یکم جولائی کو 11 ہزار میگا واٹ کی ہائی ٹینشن لائن سے کرنٹ لگ کر جاں بحق ہونے والے 22 سالہ نوجوان فیضان ولد سید فرقان کے اہل خانہ نے کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

پولیس حکا نے تصدیق کی ہے کہ مقدمہ اہل خانہ کی جانب سےسرجانی ٹاؤن تھانے میں ایف آئی آر نمبر 136/16 مقتول فیضان ولد سید فرقان کی مدعیت میں کے الیکٹرک کے نامعلوم عملے کے خلاف درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل عمد کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

سرجانی ٹاؤن کا رہائشی نوجوان کے الیکٹرک کی ہائی ٹینشن لائن کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا تھا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ’’نوجوان کی ہلاکت کے الیکٹرک کے عملے کی وجہ سے ہے‘‘۔
حادثے کے فوری بعد مشتعل علاقہ مکینوں اور اہل خانہ نے وہاں موجود کے الیکٹرک کی دو گاڑیوں میں توڑ پھوڑ اورنظر آتش کرنے کی کوشش کی، جس کے بعد متعلقہ تھانے کی پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر دونوں گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے کر سرجانی تھانے منتقل کردیا تھا۔

علاقہ مکینوں کے اشتعال کو دیکھتے ہوئے کے الیکٹرک کا عملہ علاقے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں