لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر ٹیسٹ کرکٹر فیصل اقبال پر چار میچ کی پابندی عائد کردی۔
پینٹنگولر کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ نائٹس کے کوچ نے فیصل اقبال کو پنجاب بادشاہ کے خلاف میچ سے ڈراپ کر کے ان کی جگہ دوسرے کھلاڑی کو حتمی اسکواڈ میں شامل کیا تو فیصل اقبال نے کوچ کے ساتھ غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور بغیر بتائے گراؤنڈ سے چلے گئے۔
کوچ کی رپورٹ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کی ڈسپلنری کمیٹی نے فیصل اقبال کے خلاف انضباطی کارروائی کرتے ہوئے چار میچ کی پابندی عائد کردی ہے۔