اشتہار

پاک امریکہ دو روزہ مشاورتی اجلاس ختم

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن:  پاکستان اور امریکہ نے د وروزہ مشترکہ دفاعی اجلاس میں شدت پسندوں کے خاتمے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کیلئے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

پینٹاگون میں منعقد ہونے والے تئیسویں پاک امریکہ دو روزہ مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا ہے، مشترکہ اعلامیے میں مستحکم دفاعی تعلقات کو دونوں ممالک کے مفاد کیلئے اہم قراد دیا گیا، امریکی حکام کی جانب سے پاک فوج کی شمالی وزیرستان میں جاری دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں کو سراہا گیا۔

اجلاس میں پاکستانی حکام نے افغان سرحد پر پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ امریکی حکام نے افغانستان میں سیکورٹی کے معاملات افغان فورسز کے حوالے کرنے کے اقدامات پر تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

- Advertisement -

مشترکہ اعلامیے میں دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیکورٹی فورسزاور عوام کی قربانیوں کو بھی سراہا گیا، اعلامیے کے مطابق افغان سرحد کے دونوں اطراف امن قائم رکھنے کیلئے اور دہشت گردوں کو شکست دینے کے لئے پاک فوج کی ضروریات پوری کرنے میں بھرپور معاونت کا یقین دلایا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں