پاکستان سمیت کئی ممالک میں عید الاضحی کل منائی جائےگی۔ خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں میں آج عید منائی جا رہی ہے۔ بوہرا جماعت کل عید منا چکی ہے۔
پاکستان میں اس بار تین عیدیں منائی جارہی ہیں۔ پاکستان کے بیشتر علاقوں میں کل عید منائی جائے گی۔ خیبرپختونخوا میں قاسم مسجد کمیٹی کے پیروکار آج عید الضحیٰ منا رہے ہیں۔
جبکہ گزشتہ روز بوہرا جماعت نے عیدالضحی منائی تھی۔ پاکستان سمیت کئی ممالک میں کل عیدالضحیٰ منائی جائے گی۔ملک بھر میں عید قرباں کی تیاریاں عروج پر پہنچ چکی ہیں۔
لوگ جانوروں کے ساتھ ساتھ اشیا خوردو نوش کی خریداری میں بھی مصروف ہیں۔ خریدار مویشی منڈیوں میں بھاؤ تاؤ کر رہے ہیں۔ خواتین نے بازاروں کا رخ کر رکھا ہے۔جبکہ آج خیبرپختونخوا سمیت کئی قبائلی علاقوں میں عیدالضحیٰ منائی جا رہی ہے۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔ گزشتہ روز بوہرا جماعت نے عرب ممالک کے ساتھ عید منائی۔ بوہرا جماعت نے نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی ادا کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی۔