اشتہار

پاکستان میں 70 فیصد پولیو کیسز میں کمی آئی ہے، رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: رواں سال پاکستان میں پولیو کیسز میں کمی آئی ہے، پاکستان کے شمالی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن، صورتحال میں بہتری ہوئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق رواں سال 24 کیس سامنے آئی ہیں جبکہ ادارے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پچھلے سال کے بہ نسبت 70 فیصد پولیو کیس میں کمی آئی ہے ۔

گزشتہ سال پاکستان میں 306 پولیو کیس سامنے آئے تھے، جو تقریباَ پچھلے 14 سالوں کی نسبت سب سے زیادہ تھی۔ جس کی ایک بڑی وجہ شدت پسندوں کے حملے تھے، شدت پسندوں کے پولیو ٹیم پر حملہ میں 78 رضاکار اپنی جانوں کا نظرانہ دے چکے ہیں۔

- Advertisement -

عالمی ادارہ صحت کے ترجمان الیاس ڈری نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں گزشتہ برس کے مقابلے میں  اس سال پولیو کیسز میں 70 فیصد کمی آئی ہے ۔

سال 2013 اور 2014  میں پولیو مہم دباوٗ کا شکار تھی، جبکہ سال 2015 میں پولیو وائرس دباوٗ کو شکار ہے ۔

الیاس ڈری کا کہنا تھا کہ پولیو کے بیشتر کیس شمال مغرب میں واقع قبائلی علاقوں میں سامنے آئے ہیں جہاں شدت پسندوں کی جانب سے انسداد پولیو ٹیموں کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

شدت پسندوں کی جانب سے ڈاکٹروں پر جاسوسی کا الزام عائد کیا جاتا ہے اور اسے مسلمانوں کے خلاف مغرب کی سازش قرار دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ پولیو رضا کاروں نے پاکستان کے بڑے شہر کراچی میں بھی پولیو مہم جاری رکھی ہے ۔

دو سال سے زائد عرصے کے بعد ہمیں وزیرستان کی آبادی تک رسائی حاصل ہوئی ہے۔ اب ہم کراچی کے کچھ غیر محفوظ علاقوں تک بھی رسائی حاصل کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں