کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونےکی قیمت میں پانچ سو روپےکا اضافہ، کرنسی مارکیٹس میں ڈالر بیس پیسےمہنگاہوگیا۔
عالمی منڈی میں سونا مہنگا ہونےکےباعث پاکستان میں بھی سونےکی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، آل سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھرمیں فی تولہ سونےکی قیمت پانچ سو روپےبڑھکرسینتالیس ہزار روپے ہوگئی، اسی طرح دس گرام سونے کے دام چار سو اٹھائیس روپے کے اضافےسےچالیس ہزار دو سو اٹھائیس روپے ہوگئے۔
ادھر سپلائی میں کمی کےباعث کرنسی مارکیٹس میں ڈالرکی قدر پھر بڑھتےدیکھی گئی۔۔انٹر بینک میں ڈالر بیس پیسےمہنگا ہوکر ایک سو ایک روپےاسسی پیسے پر بندہوا جبکہ اُوپن کرنسی مارکیٹ میں عوام کیلئےڈالر ایک سو دو روپےکا ہوگیا۔