جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 240 رنز کا ہدف دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

میر پور : بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ون ڈے میں بھی بیٹنگ لائن نے دغا دے دی۔  شاہینوں نے بنگال ٹائیگرز کو جیت کیلئے دو سو چالیس رنز کا ہدف دیا ہے۔

کپتان بدلا ٹیم بدلی لیکن بیٹنگ لائن کا دغا دینا نہ بدل سکا۔ ٹاپ آڈر بلے بازوں نے تو چل میں آیا کی پالیسی کو اپنایا۔ چھتیس رنز پر سرفراز احمد کپتان کو چھوڑ کرپویلین لوٹ گئے۔

پروفیسر بھی وکٹ پر رسم پوری کرنے آئے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی چلتے بنے۔ جونیئر مصباح الحق بھی ساٹھ گیندوں پر چھتیس رنز بناکر ہمت ہار گئے۔

- Advertisement -

فواد عالم نے چھ گیندیں ضائع کیں اور اسکور کیے بغیر ہی وکٹ دے بیٹھے۔ ستتر رنز پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔ اس موقع پر سعد نسیم اور حارث سہیل نے ٹیم کو مکمل تباہی سے نکالا۔

حارث سہیل چوالیس رنز بناکر آؤٹ ہوئے تو وہاب ریاض نے سعد نسیم کے ساتھ مل کر ٹیم کو سہارا دیا۔ دونوں کے درمیان پچیاسی رنز کی شراکت کی بدولت قومی ٹیم پچاس اوورز میں دو سو انتالیس رنز ہی بناسکی۔

سعد نسیم نے چھہتر اور وہاب ریاض نے اکیاون رنز کی اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے دو جبکہ مشرفی مرتضیٰ، عرفافات سنی، روبیل حسین اور ناصر حسین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں