بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

پاکستان نے بنگلہ دیش کو ایک سوبیالیس رنز کا ہدف دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

میر پور ڈھاکہ : پاک بنگلہ دیش ون ڈے سیریز کے بعد ٹی ٹونٹی میچ  میں بھی پاکستانی بلے باز ناکام ہوگئے، بنگلہ دیش کوصرف ایک سوبیالیس رنز کاہدف دے سکے۔

تفصیلات کے مطابق میر پور ڈھاکہ میں کھیلے جا رہے پاکستان بنگلہ دیش ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستانی بلے باز بہتر کھیل کا مظاہرہ نہ کرسکے اور مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پرصرف ایک سو اکتالیس رنز بنا سکے۔

اوپنر مختار احمد 37 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ احمد شہزاد سترہ شاہد آفریدی 12محمد حفیظ 26 رنز اور سہیل تنویر آٹھ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

حارث سہیل تیس رنز کے اسکور پر ناٹ آؤٹ رہے، ایمپائر نے شاہد آفریدی کو متنازعہ طور پرآؤٹ قرار دیا، جس پر قوانین سے لاعلم کپتان شاہد آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ریویو مانگ لیا۔

بنگلہ دیش کی جانب س مستفیض الرحمان نے دو جبکہ عرفات  سنی اور تسکین احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

اہم ترین

مزید خبریں