اشتہار

پاکستان پھانسیوں پرعملدرآمد روکے، بان کی مون

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے وزیرِاعظم نوازشریف کوفون کرکے پھانسیوں پر عملدرآمد روکنے پر زوردیا، ترجمان حکومتِ پاکستان کا کہنا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتا ہے، غیر معمولی حالات میں غیرمعمولی اقدام کرنے پڑرہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق بان کی مون نے وزیرِاعظم نواز شریف سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے زور دیا کہ پھانسیاں روک کر سزائے موت پر عمل درآمد پر عائد پابندی دوبارہ نافذ کی جائے، انہوں نے پشاورمیں بچوں کی شہادت پرافسوس کا اظہارکیا۔

وزیرِاعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پھانسیوں پرعملدرآمد کے سلسلے میں قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے، حکومتِ پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کوغیرمعمولی حالات میں غیرمعمولی اقدام کرنےپڑرہے ہیں، پاکستان بین الاقوامی قوانین کا احترام کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں