نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیلی مظالم بند کرانے کے لئے مؤثر اقدامات کر ے۔
نیویارک سے جاری بیان میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے سے مقدس عبادت گاہ کی توہین کی گئی ہے، ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت سے فلسطینی شہریوں کے بنیادی حقو ق سلب ہو رہے ہیں۔
مسعود خان نے اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ اسرائیلی مظالم بند کرانے کے لئے فوری اور مؤثر کردار ادا کر ے۔