اشتہار

پاکستانی نژاد امریکی شہری ریاض قادرخان کو ساڑھے7سال قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی عدالت نے آئی ایس آئی کے لاہور دفتر پر حملے کے لئے مالی مدد فراہم کرنے کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکی شہری ریاض قادرخان کو ساڑھے سات سال قید کی سزا سنا دی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ کے رہائشی اکیاون سالہ ریاض قادرخان پر دوہزا تیرہ میں فرد جرم عائد کی گئی تھی۔

- Advertisement -

ریاض قادرخان نے دوہزار نو میں لاہور میں آئی ایس آئی کے دفتر پر خودکش حملے میں ملوث مالدیپ کے شہری علی جلیل کو ڈھائی ہزار ڈالرز فراہم کرنے کا اعتراف کیا تھا۔

آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے میں تیس افراد جاں بحق اور تین سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں