کراچی : پریذیڈنٹ گولڈ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ اسٹیٹ بینک کے نام رہا، اسٹیٹ بینک نے نیشنل بینک کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دیکر پریذیڈنٹ گولڈ کپ ون ڈےٹورنامنٹ کی ٹرافی جیت لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے پریذیڈنٹ گولڈ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے فائنل میں نیشنل بینک نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر دو سو اناسی رنز بنائے۔
محمد نواز نے ترانوے رنز کی اننگز کھیلی،قیصرعباس چھیالیس،ناصرجمشید سینتیس اور کامران اکمل نے چونتیس رنز اسکور کیے۔
اسٹیٹ بینک نے مطلوبہ ہدف سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری اوور میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔مختار احمد ساٹھ،نوید یٰسین بیالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔نیشنل بینک کی جانب سےمحمد اصغر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔