منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پندرہ دن میں ایل پی جی کی قیمت میں 100روپے فی کلوکا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ایل پی جی کمپنیوں کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی۔رواں ماہ قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ ایل پی جی پندرہ دن میں سو روپےفی کلو مہنگی کردی گئی۔

ملک بھرمیں جاری گیس بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے رواں ماہ ایل پی جی کی قیمتوں میں چوتھی بار اضافہ کردیاگیا ہے،ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین عرفان کھوکھرکے مطابق ایل پی جی کمپنیاں یومیہ 5کروڑ روپےناجائز منافع کمارہی ہیں جبکہ اُنہیں ریگولیٹ کرنےوالی اُوگراکریک ڈائون کے زبانی دعووں کےساتھ مکمل خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ایل پی جی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھر 20 سے 50 روپے فی کلو کا من مانا اضافہ کردیا گیا ہے،دو ہفتوں میں ایل پی جی 100روپےفی کلومہنگی کی جاچکی ہے، اُوگرا نےایل پی جی کی قیمت95روپےفی کلو مقررکررکھی ہےتاہم بڑےشہروں میں ایل پی جی 140تا170روپےفی کلو فروخت کی جارہی ہےجبکہ سرد ترین علاقوں میں ایل پی جی کی قیمت دو سو روپےفی کلو سےتجاوزکرگئی ہے۔

اہم ترین

مزید خبریں