شمالی وزیرستان : ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آ گیا ہے ،جس کے بعد رواں برس رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد چوبیس ہو گئی ہے۔
پولیو کا کیس سامنے آنے پر متعلقہ ہیلتھ آفس میں کھلبلی مچ گئی۔ وزیر اعظم انسداد پولیو سیل کے ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی کے سات ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو ئی ہے۔
وائرس کی تصدیق کے لئے بچے سے نمونے تب لئے گئے تھے جب وہ پشاور میں تھا ۔
ذرائع کے مطابق رواں برس خیبر پختونخوا سے اب تک پولیو کے 10، فاٹا سے7،سندھ4،اور بلوچستان سے اب تک پولیو کے تین کیسز سامنے آ چکے ہیں۔