اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی کی شکست غیر منظم ہونے کے باعث ہوئی، عوامی تحریک

اشتہار

حیرت انگیز

فیصل آباد : پاکستان عوامی تحریک کا کہنا ہے پاکستان تحریک انصاف کو غیرمنظم ہونے کے باعث این اے 246 کراچی میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

ان خیالات کا اظہارپاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں مرکزی چیف آرگنائزر محمد حنیف اور صوبائی صدر بشارت عزیز جسپال نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری 25 مئی سے پہلے پاکستان واپس پہنچ کر شہداء ماڈل ٹاؤن کی پہلی برسی پر انصاف لینے نکلیں گے ۔

پارٹی انتخابات میں کامیابی پر فیصل آباد میں اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب کے دوران اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حنیف اور بشارت عزیز جسپال کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پارٹی کے یوم تاسیس سے قبل وطن واپس آ جائیں گے۔

شہداء کے خون پر انصاف کے حصول کے لئے ہر ذریعہ استعمال کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 246 میں پی ٹی آئی غیرمنظم جماعت ہونے کے باعث ہاری ۔

پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے جیت کے بعد ایم کیو ایم کے کارکنوں کی طرف سے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایم کیو ایم نے اپنی روش نہ بدلی تو وہ مستقبل میں نقصان اٹھائے گی ۔

اہم ترین

مزید خبریں