کراچی: پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پمپ مالکان اپنی من مانی سے بازنہیں آئے۔ملک کے مختلف شہروں میں پیڑول مصنوعات مقررہ قیمتوں پر فروخت نہیں کی جارہی ہیں۔
ملک میں پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا تاہم پیٹرول پمپ مالکان کی من مانیوں نے عوام سے ان کی خوش چھین لی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پمپ اسٹیشنز کے مالکان اپنی مرضی کی قیمت پر ہی پیٹرول فروخت کرنے پر اڑے ہوئے ہیں۔ چمن میں پیٹرول پرانی قیمتوں پر فروخت کرنے والے چودہ پمپ مالکان کو حراست میں لے لیاگیا.
گھوٹکی میں بھی پیٹرول نئی قیمت پر فروخت نہیں کیا جارہا ہے ۔اطلاعات کے مطابق مختلف شہروں میں پیٹرول اور ڈیزل سو روپے لٹر فروخت کیا جا رہا ہے ۔روجھان میں پٹرول پمپ مالکان نےایندھن کی فراہمی بند کردی جس سے عوام کو مشکلات کا سامناہے۔