سینیٹ میں وزراء کی عدم موجودگی اور سوالوں کے تفصیلی جواب نہ دینے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا جبکہ حکومتی اور اپوزیشن کے ارکان کے درمیان چیئرمین نادرا کے استعفے پر گرما گرمی بھی ہوئی۔
سینیٹ میں وزر اءکی عدم موجودگی اور سوالوں کے تفصیلی جواب نہ دینے پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا چیئرمین نیئر حسین بخاری کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن کے درمیان چیئرمین نادرا کے استعفے کے معاملے پر گرما گرمی ہوئی۔
اعتزاز احسن کا کہنا تھاچیئرمین نادرا کو جبری طورپر برطرف کیاگیا اور ان کی بیٹی کو بھی دھمکیاں دی گئیں خواجہ سعد رفیق کی مداخلت پر ایوان میں شور شرابہ مچ گیا۔
وزیراطلاعات نشریات پرویزرشید نے کہا کہ چیئرمین نادرا کی برطرفی کے حوالے سے ایک کالم شائع کیا گیا تھا اور اس کالم کا جواب بھی اسی اخبار میں شائع ہوا تھا، اعتزاز احسن کو وہ کالم بھی پڑھ لینا چاہیئے۔