راولپنڈی : نیشنل بینک نے پی آئی اے کو ہرا کر پہلی چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ جیت لی۔ راولپنڈی کے ہاکی اسٹیڈیم میں پہلی چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپیئن شپ کا فائنل نیشنل بینک اور پی آئی اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
نیشنل بینک نے پی آئی اے کو باآسانی دو صفر سے شکست دیکر ہاکی چیمپیئن اپنے نام کی۔ نیٹ ساؤنڈ فائنل میچ کے مہمان خصوصی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کھلاڑیوں میں میڈلز اور انعامات تقسیم کیے۔
آرمی چیف نے قومی کھیل کا سنہری دور واپس دلوانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ تقسیم انعامات کے بعد آرمی چیف نے فاتح ٹیم کو دس لاکھ، رنز اپ کو سات لاکھ اور تیسری پوزیشن پر رہنی والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے کا انعام دیا۔