جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

چیف سلیکٹر اورچیئرمین پی سی بی کی ملاقات ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معین خان نے شہر یارخان سے ملنے سے معذرت کا اظہارکردیا، تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان اور چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے درمیان آج لاہور میں ہونے والی ملاقات ملتوی کردی گئی۔

چیف سلیکٹر معین خان کی ملاقات چیئرمین پی سی بی شہریار خان سے شیڈول کے مطابق تھی، لیکن خرابی صحت کی وجہ سے معین خان نے لاہور آنے سے معذرت کرلی ہے۔

واضح رہے کہ معین خان پر الزام ہے کہ وہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے میچ سے ایک روز قبل کرائسٹ چرچ کے ایک  کیسینو میں گئے تھے۔

- Advertisement -

جہاں انہوں نے مبینہ طور پر جواء بھی کھیلا تھا،چیئرمین پی سی بی نے معاملے کی وضاحت طلب کرنے کیلئے معین خان کو فوری طور پر وطن واپس بلالیا تھا۔

مذکورہ خبر اے آروائی نیوز نے بریک کی تھی، اورعینی شاہد کا بیان بھی نشر کیا تھا،جس کی تصدیق کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کیسینو جانے کا اعتراف بھی کیا تھا اور وہ پاکستانی قوم سےاپنی اس غلطی پرمعافی بھی مانگ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں