اشتہار

چینی صدربھارتی ریاست گجرات پہنچ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

گجرات : چینی صدر تین روزہ سرکاری دورے پربھارتی ریاست گجرات پہنچ گئے ہیں، تین مفاہمتی یادداشتوں پردستخط کریں گے۔

چینی صدران دنوں ایشیاء کے سرکاری دورے پر ہیں، چینی صدرژی جن پنگ اپنی اہلیہ کے ہمراہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد پہنچے، جہاں ان کا استقبال وزیرِاعلی گجرات نے کیا ،چینی صدر کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

چینی صدر نے دورہء بھارت کا آغاز بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے آبائی شہر سے کیا ہے، ہوٹل پہچنے پران کا استقبال بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے کیا۔

- Advertisement -

دونوں ملکوں کے لیڈروں کے درمیان باضابطہ ملاقات بھی ہوئی۔

چینی صدر کے دورے کے دوران دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ اورسرحد کے دیرینہ تنازعے کے حل پر بات کی جائیگی، چینی صدر کے دورۂ بھارت کے دوران دونوں ممالک میں سوارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چینی صدرگجرات میں تین مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کریں گے، چینی صدر کی جانب سے دورۂ بھارت کے دوران ریلوے میں بہتری لانے کے لئے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں