اشتہار

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر امریکا روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سرکاری دورے پر امریکہ روانہ ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر دورہ امریکہ کے دوران اپنے ہم منصب اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور ان سے پاک امریکا دفاعی تعاون، انٹیلیجنس شیئرنگ سے متعلق امور سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

لیفٹینٹ جنرل رضوان اختر اعلی امریکی حکام کو شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن ضربِ عضب میں پیشرفت سے بھی آگاہ کریں گے۔

- Advertisement -

ذرائع کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے خفیہ اداروں کے درمیان تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس آئی کے دورے کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں افغانستان سمیت انسداد دہشت گردی کے حوالے سے اقدامات اور شدت پسندوں کے خلاف جاری آپریشنز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاک فوج کی جانب سے آپریشن ضرب عضب جون میں شروع کیا گیا تھا جبکہ اکتوبر میں آپریشن خیبر ون شروع ہوا تھا۔

واضح رہے کہ نومبر 2014 میں آرمی چیف نے بھی امریکہ کا دورہ کیا تھا، جس میں اعلی حکام سے ملاقاتوں کے ساتھ ساتھ مختلف معاملات زیر بحث آئے تھے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں