کراچی : جناح گراؤنڈ میں اے پی ایم ایس او کے زیراہتمام فیملی بسنت فیسٹیول منایا گیا، عزیزآباد کےجناح گراؤنڈ میں الیکشن سے پہلے بسنت منائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق جناح گراؤنڈ میں منعقدہ اے پی ایم ایس او کے سالانہ فیسٹیول میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے پتنگ بازی کا لطف اٹھایا۔
گراؤنڈ میں پتنگیں بھی اڑیں اورسیاسی نعرے بھی لگے۔ ایم کیوایم کابسنت میلہ ضمنی انتخابی مہم کاحصہ بن گیا۔ جناح گراؤنڈکےبسنت فیسٹیول میں سیاست کے رنگ بھی مل گئے ۔
اس موقع پرپتنگ کے نشان پر الیکشن میں کھڑے کنور نوید جمیل نےتحریک انصاف کوآڑے ہاتھوں لیا، وسیم اختر کا کہنا تھا کہ رد عمل کارکنان نہیں عوام کی طرف سے آرہا ہے۔
جناح گراؤنڈ میں بسنت مناتی خواتین کا کہنا تھا کہ پتنگ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اُڑان بھرے گی، گراؤنڈ میں پتنگ بازی کے ساتھ خواتین نعرے بازی بھی کرتی رہیں۔
بسنت فیسٹیول میں شریک فیملیز نے مانجھے اور گڈے سےشغل کر کے خوب لطف اٹھایا۔