کراچی : الیکشن کمیشن نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے دوسو چھیالیس میں ضمنی انتخابات کے لئے تمام ریٹرننگ افسران اور پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ درجہ کے اختیارات دے دیئے۔
کراچی کے اس حلقہ میں دو سو تیرہ پولنگ اسٹیشن ہیں اور اتنے ہی ریٹرننگ افسران اور پریزائیڈنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں۔
انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز تعینات کئے جائیں گے، جبکہ رینجرز کے اہلکاروں کو بھی مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دئیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے انتخابی عمل میں دخل اندازی کرنے والوں کے خلاف بروقت کاروائی کی جا سکے گی۔