کراچی :شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں مسجد کے پیش امام سمیت چار افراد کو موت کی نیند سلا دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاون دس نمبر میں غوثیہ چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد کے جاں بحق ہوگئے ۔
مقتولین کی شناخت سید علی اور سلیم کے نام سے ہوئی۔جن کا تعلق سیاسی جماعت سے تھا، صفورا چورنگی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اہلسنت والجماعت کے مقامی رہنما اور مسجد کے امام قاری یاسر کو قتل کردیا ۔
فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی نے واقعے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کردیا ۔
دوسری جانب موسمیات کے قریب سے ایک خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔