اسلام آباد: ملکی برآمد کنندگان نے 2017ءتک کینو کی ملکی برآمدات میں 50کروڑ ڈالر تک کے اضافے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس سلسلے میں یورپی یونین کے تجارت کے تکنیکی معاونت کے پروگرام کے تحت کینو کی برآمدات میں اضافہ کے حوالے سے مدد لی گئی ہے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رکن احمد جواد نے کہا کہ یورپی یونین کی معاونت سے شرو ع کئے گئے ٹی آر ٹی اے 2پروگرام کے تحت کینو اور آم کی برآمدات کے فروغ کیلئے سپلائی چین مینجمنٹ کے نظام کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اورکینو کے حالیہ برآمدی سیزن کے دوران پندرہ سے زائد برآمدی کھیپوں کی مانیٹرنگ کی گئی ہے تاکہ پھل کی کوالٹی کے معیار کو درآمد کنندگان کی ضروریات کے مطابق بنایا جا سکے۔
انہوں نے بتایا کہ یورپی منڈیاں پاکستان کیلئے بڑی درآمدی منڈیاں ثابت ہوسکتی ہیں لیکن اس کیلئے درآمد کنندگان کی ضروریات کو پیش نظر رکھنا ہوگا۔