پشاور : خیبر پختونخوامیں فوجی عدالتوں کے لیے کیسزکی چھان بین شروع کردی گئی۔ ملالہ حملہ کیس سمیت بڑے کیسز کی تفصیل جمع کرنے کےکام کا آغازکردیا گیا ہے۔
ملالہ حملہ کیس، تھانہ سی آئی ڈی حملہ، پشاور ایئرپورٹ حملہ اور ان جیسے درجنوں کیسز اب خیبر پختونخوا کی فوجی عدالتوں میں چلیں گے۔
پولیس ذرائع کے مطابق صوبےمیں قائم فوجی عدالتوں کے لیے کیسز کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے ۔جس کیلئے صوبے بھر کے تھانوں میں درج دہشت گردی سے متعلق مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
- Advertisement -
پولیس ذرائع کا کہنا ہے مختلف اضلاع سے ابتدائی طور پر اکانوے کیسز سینٹرل پولیس آفس رپورٹ ہوئے ہیں۔جبکہ ابتدائی پچیس مقدمات میں دہشت گردوں کے بڑے حملوں کے کیسز شامل ہیں۔