جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

گورنرپنجاب چوہدری سرورکی امیرجماعت اسلامی سراج الحق سےملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے موجودہ سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے فریقین کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے،منصورہ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ تمام مسائل آئین اور قانون کے دائرے میں رہ کر حل کرنے چاہیئں۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی بحران میں امیر جماعت اسلامی نے بہت مثبت کردار ادا کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ ایک ایسا انتخابی نظام تشکیل دیا جائے جس پر قوم کا اعتماد ہو ۔ انہوں نے فریقین سے موجودہ سیاسی بحران میں تحمل کے ساتھ معاملات حل کرنے کی اپیل کی ۔

سراج الحق امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عمران خان کے انتخابی نطام کی تبدیلی اور علامہ طاہر القادری کے دس نکاتی مطالبے کی حمایت کرتا ہوں جس میں کوئی ایسی بات نہیں جو آئین اور قانون سے متصادم ہو۔

اہم ترین

مزید خبریں