گھوٹکی : سندھ میں جرگے کا راج،قانون کہاں کھو گیا، غیرقانونی جرگے کا ظالمانہ فیصلہ،گھوٹکی میں پسند کی شادی کرنے پر جرگے نے طالبہ کوکاری قرار دےدیا ، بچی ونی کرنے کا حکم، بارہ لاکھ روپے جرمانے کی سزا۔
تفصیلات کے مطابق کھوٹکی میں جرگے نے گیارہویں جماعت کی طالبہ نگینہ کو پسند کی شادی کرنے کے جرم میں کاری قرار دے دیا۔
جرگے کے فیصلے کے مطابق بارہ لاکھ روپے جرمانہ اور ایک بچی کو ونی کرنے کی سزا دی گئی ہے، اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر جرگے نے قتل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔