اشتہار

گھوٹکی میں جرگے نے نوبیاہتا جوڑے کو’کاروکاری‘ قراردے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

گھوٹکی: ڈہرکی کے نواحی علاقے میں جرگے نے پسند کی شادی کرنے پرگیارویں جماعت کی طالبہ کو ونی قراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ڈھرکی کے نواحی گاؤں جان محمد بھگیو میں پیش آیا جہاں رستم خان بھگیو نے جرگے کی صدارت کرتے ہوئے پسند کی شادی کرنے پر جوڑے کو ’کاروکاری‘ قرار دے دیا۔

- Advertisement -

گیارویں جماعت کی طالبہ نگینہ نے انتظار حسین سے پسند کی شادی کی تھی اورنکاح رجسٹر کرایا تھا۔

جرگے نے اپنے فیصلے میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے پر بارہ لاکھ روپے جرمانہ اورایک بچی ونی کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔

ذرائع کے مطابق جرگے کے حکم کی تکمیل نہ ہونے کی صورت میں انتظار حسین اورنگینہ کو قتل بھی کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے اس قسم کی کسی بھی نجی عدالت اور سزائے سنانے پر پابندی ہے جبکہ جیدعلماء کرام کی جانب سے کئی بارکاروکاری، ونی اور سوارا جیسی رسموں کو غیراسلامی اورغیرشرعی قرار دیا جاچکاہے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی ملک میں اس نوعیت کے واقعات کے خلاف احتجا کرتی رہتی ہیں لیکن ملک کے دیہی علاقوں میں بالخصوص سندھ کے دیہی علاقوں میں حکومت کی جانب سے موثر حکمت عملی نہ اپنائے جانے کے باعث اس نوعیت کے واقعات عام ہیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں