ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

یوایس اوپن ٹینس: سرینا ولیمز نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی ٹینس اسٹارسرینا ولیمز نے روس کی ایکاٹرینا مکاروا کو شکست دے کر یو ایس اوپن ٹینس کے فائنل میں جگہ بنالی۔ نیویارک میں جاری ایونٹ کے ویمنز سنگلز سیمی فائنل میں ورلڈ نمبرون امریکہ کی سرینا ولیمز نے روس کی مکاروا کو یک طرفہ مقابلے کے بعد اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

پہلے سیٹ میں دفاعی چیمپئین نے چھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بھی سرینا کو زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور انہوں نے چھ تین سے فتح سمیٹ کر میچ اپنے نام کرلیا،دوسرے سیمی فائنل میں ڈنمارک کے کیرولین وزنسکی نے چین کی پینگ شو کے خلاف کامیابی حاصل کی۔

ڈینش کھلاڑی نے پہلے سیٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر سات چھ سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں بھی سابق ورلڈ نمبر ون کھلاڑی کو چار تین کی برتری حاصل تھی کہ چینی کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئیں اور میچ جاری نہ رکھ سکیں۔ وزنیسکی نے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

اہم ترین

مزید خبریں